کھڑی بسوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
کراچی(این این آئی)شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے چوکنڈی کے قریب کھڑی متعدد بسوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم مقامی افراد کی بروقت کوششوں سے آگ پر قابو پالیا گیا، جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ چوکنڈی کے قریب ایک مقام پر پیش آیا، جہاں کئی بسیں کھڑی تھیں۔ آگ لگتے ہی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم علاقہ مکین فوری طور پر موقع پر پہنچے اور امدادی اقدامات کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔پولیس حکام نے کہا کہ واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم بسوں کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments