فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ کورنگی پولیس کی کاروائی، فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ کورنگی کی حدود، کورنگی نمبر 2 میں فائرنگ سے نوجوان کے زخمی ہونے کے واقعہ میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ابتدائی معلومات مطابق کورنگی نمبر 2 میں پڑوسیوں کے درمیان تلخ کلامی کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں حسین ولد ندیم گولی لگنے سے زخمی ہوگیا تھا، جسے فوری طور پر علاج کے لیے انڈس اسپتال منتقل کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments