پولیس مقابلے میں ہلاک دونوں ملزمان کی شناخت ہوگئی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار کے علاقے میں گزشتہ شب پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان کی شناخت و ریکارڈ سامنے آگیا۔
ہلاک ملزمان کی شناخت آصف عرف بھایا ولد غلام محمد اور محمد راشد عرف پٹھان ولد عبدالستار کے نام سے ہوئی۔ ہلاک ملزم آصف عرف بھایا سال 2021 میں بھی اسسٹنٹ سب انسپکٹر اکرم کی شہادت میں گرفتار ہوا تھا۔واقعہ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج ہے ۔ہلاک دونوں ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے ،ہلاک ملزمان قتل،اقدام قتل،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے دونوں ملزمان گزشتہ شب تھانہ پاکستان بازار پولیس کے ہاتھوں مقابلے میں ہلاک ہوئے ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار حسن علی بھی شہید ہوگیا۔اہلکار حسن علی اورنگی ٹاؤن بہار کالونی کا رہائشی تھا حسن علی نے 2017 میں پولیس فورس جوائن کی اہلکار حسن علی پاکستان بازار تھانے میں تعینات تھا حسن علی غیر شادی شدہ اور نو بہن بھائیوں میں آٹھویں نمبر پر تھا شہید اہلکار کا آبائی تعلق سکھر سے تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments