محراب پور:چائے پینے سے 2 افراد کی حالت خراب، ہوٹل سیل

محراب پور:چائے پینے سے 2 افراد کی حالت خراب، ہوٹل سیل

محراب پور(نمائندہ دنیا)مورو شہر میں ایک ہوٹل سے منگوائی گئی چائے پینے سے سجاد ذوالفقار میمن اور عزیز اللہ کورائی کو طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 واقعے کی اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر مورو نعیم وسطڑو نے فوڈ کنٹرول اتھارٹی کے ہمراہ متعلقہ ہوٹل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اور ہوٹل کو سیل کر دیا، ایک مزید ہوٹل کے خلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ،اسسٹنٹ کمشنر نعیم وسطڑو نے بتایا کہ موصول ہونے والی عوامی شکایات کے پیشِ نظر کارروائی کی گئی ہے جس ہوٹل کیخلاف شکایت ملی تھی اس میں یوریا کو ملاوٹ کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھاجس پر اسے سیل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...