دولت پور:بھتہ نہ دینے پرمکینک کا قتل ، انجمن آرائیاں کا مظاہرہ

دولت پور:بھتہ نہ دینے پرمکینک کا قتل ، انجمن آرائیاں کا مظاہرہ

دولت پور(نمائندہ دنیا)بدین بدو قنبرانی میں بھتہ نہ دینے پر 30 سالہ افتخار آرائیں کو بے گناہ بیدردی سے قتل کرنے کے خلاف گاؤں دیہہ فلیل میں انجمن آرائیاں کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا۔

 اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ہم افتخار آرائیں کو بیدردی سے قتل کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ایس ایس پی بدین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایک شریف انسان افتخار آرائیں کو قتل کرنے والے یاشو کلوئی اور اس کے بھائی کو سخت سزا دی جائے ، قتل میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے، مقتول کے ورثاء کو انصاف فراہم کیا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا اور پوری سندھ میں احتجاج کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...