شہداد پور:تھانے میں شہری کی ہلاکت پر ہیڈ محرر ودیگر کی ضمانت منظور
شہدادپور(نمائندہ دنیا)میرپورخاص ہائی کورٹ نے شہدادپور تھانے میں مبینہ تشدد کے دوران جاں بحق استاد جام عزیز جکھرو کیس میں سابق ہیڈ محرر مختار راجپوت، سب انسپکٹر گل شیر چانڈیو۔۔۔
پولیس اہلکار اللہ بچایو پنہور، نور علی لاکھو اور رفیق کی ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔ 10 ماہ قبل استاد جام عزیز جکھرو کو مبینہ طور پر بھتہ خوری کی پرچی دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جو شہدادپور تھانے کے اندر دورانِ حراست جاں بحق ہو گئے تھے ۔ واقعے کے بعد ورثاء کے شدید احتجاج اور ہالا کے مقام پر قومی شاہراہ کی بندش کے باعث کیس کی تحقیقات ایف آئی اے شہید بینظیر آباد کے حوالے کی گئی تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments