بلندی سے گر کر 35سالہ شخص جاں بحق
کراچی(اسٹاف رپورٹر )سعید آباد تھانے کی حدود بلدیہ یوسف گوٹھ 100 فٹ روڈ پر کام کے دوران بلندی سے گر کر 35 سالہ یاسر ولد عبدالستار جاں بحق ہو گیا۔۔۔
جسے ایدھی حکام نے قریبی اسپتال پہنچایا۔ادھر ماڑی پور تھانے کی حدود ہاکس بے سینڈز پٹ کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب گئے ۔ ایدھی رضاکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 17 سالہ یوسف اور 16 سالہ احسن کو نیم بے ہوشی کی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔مزید برآں کلفٹن بلاک 08 کے قریب رہائشی عمارت کے فلیٹ سے لاش ملی لاش کی شناخت 75 سالہ محمد علی کے نام سے ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments