پی پی ایچ آئی رورل ہیلتھ ہالانی میں آپریشن تھیٹر کا باقاعدہ افتتاح
پڈعیدن (نمائندہ دنیا)پی پی ایچ آئی رورل ہیلتھ سینٹر ہالانی میں سی سیکشن آپریشن تھیٹر (OT) یونٹ کا باقاعدہ افتتاح صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ سندھ بھر میں اسپتالوں اور ڈسپنسریوں کو مرحلہ وار پی پی ایچ آئی کے حوالے کر کے اپ گریڈ کیا جائے گا، جس سے عوام کو بنیادی طبی سہولیات مزید بہتر انداز میں فراہم کی جا سکیں گی۔انہوں نے ایمبولینسوں کی کمی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت دیہی علاقوں میں مرحلہ وار ایمبولینسیں فراہم کر رہی ہے تاکہ عوام کو بروقت طبی امداد میسر آ سکے ۔تقریب کے اختتام پر سی ایم ڈبلیو ڈاکٹر وکیلہ کلہوڑو نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کو گلدستہ پیش کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments