سجاول میں صوفی شاہ عنایت کے عرس کی تقریبات شروع

سجاول میں صوفی شاہ عنایت کے عرس کی تقریبات شروع

گدی نشین صوفی عطا اللہ نے چادر چڑھا کر 3روزہ تقریبات کاافتتاح کیا

بدھوتالپر (نامہ نگار )حضرت صوفی شاہ عنایت شہیدؒ کے 318ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا جھوک شریف میں باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ عرس کے موقع پر سندھ سمیت ملک بھر سے ہزاروں زائرین اور عقیدت مند درگاہ پر حاضری کے لیے پہنچنا شروع ہوگئے ، جبکہ ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی اور دیگر انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ درگاہ کے گدی نشین صوفی عطاء اللہ ستاری نے حضرت صوفی شاہ عنایت شہیدؒ کے مزار مبارک پر چادر چڑھا کر عرس کی تقریبات کا باضابطہ افتتاح کیا۔ عرس کے دوران مختلف مذہبی، روحانی اور ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں بڑی تعداد میں عقیدت مند شرکت کریں گے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر سجاول زاہد رند نے عرس کے موقع پر یکم اگست کو ضلع سجاول بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ، جس کے مطابق تمام سرکاری، نیم سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق عرس کے دوران زائرین کی سہولت کے لیے سکیورٹی، ٹریفک کنٹرول، صفائی، صحت، پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...