اندرون سندھ:حادثات وواقعات میں 4افراد ہلاک، متعدد زخمی

اندرون سندھ:حادثات وواقعات میں 4افراد ہلاک، متعدد زخمی

پڈعیدن، کوچ ٹرک تصادم، فاروق احمد جاں بحق، قنبر میں کرنٹ سے ایک ہلاکمحراب پور میں اتفاقیہ گولی چلنے سے پٹرول پمپ ملازم جاں بحق، 2خود کشی واقعات

پڈعیدن، اندرون سندھ (نمائندگان) ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ پڈعیدن میں قومی شاہراہ نور پور کے قریب ٹرک کوچ تصادم کے نتیجے میں نوجوان ہلاک ہو گیا جس کی شناخت شکار پور کے رہائشی فاروق احمد چنا کے نام سے ہوئی، چار زخمیوں میں امیر بخش، کاشف بھٹی، رہما خاتون، سعید احمد شامل ہیں پولیس نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ قنبر شہدادکوٹ کے شہر وارہ شہر میں گھر کی چھت پر پتنگ اڑاتے کرنٹ کے باعث جھلس کر زخمی 12 سالہ لڑکا منظور گاڈھی کراچی کے اسپتال میں دم توڑگیا، متوفی کی میت گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا۔ محراب پور کے قریب بھریا سٹی میں کلہوڑو کالونی کا رہائشی 15 سالہ نوجوان نادر کلہوڑو ولد غلام شبیر کلہوڑو روہڑی کینال میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

ورثا نے لاش کی تلاش میں عدم تعاون پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا، دوسری طرف مورو کے گاؤں منگھو خان ڈھر میں ٹیوب ویل کے حوض سے سوبھو ڈھرنامی نوجوان کی لاش ملی ہے ۔ جبکہ بھریا روڈ تھانے کی حدود نواحی گاؤں میں امینہ شاہ بنت ظہیر شاہ کو مبینہ طور پرمسلح افراد نے قتل کر دیا، پولیس کے مطابق لاش ورثاء حوالے کردی ہے ، دوسری طرف ہالانی تھانے کی حدود نواز پٹرول پمپ پر چوکیدار خالد منگریو سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ملازم نصیر تنیو جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے چوکیدار کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔ دریں اثنا مورو میں نوجوان نے بلیک میلنگ پر زہر پی لیا، بھنگو بہن میں ذہنی مریضہ نے پھندا لگا لیا، دونوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...