بلاول زرداری اناڑی ،سیاست سیکھنے کی ضرورت ہے ،ن لیگ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن)سندھ کے ترجمان اسد عثمانی نے کہا ہے کہ بلاول زرداری ابھی سیاسی طور پر اناڑی ہیں اور انہیں سیاست سیکھنے کی ضرورت ہے۔۔۔
بلاول زرداری کشمیری عوام کو پیپلز پارٹی کی طرف مائل کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن)ہی کامیاب ہوگی۔ اسد عثمانی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا فلسفہ عوام کی خدمت اور ملکی ترقی ہے جبکہ سندھ میں طویل ترین اقتدار کے باوجود پیپلز پارٹی کی کارکردگی صفر ہے ۔ پیپلز پارٹی کے وزراء عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے کرپشن میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو سمجھدار ہوتے تو سندھ میں اچھے وزراء کا انتخاب کرتے ، پیپلز پارٹی کے وزراء نے تو ترقی کرلی لیکن سندھ ترقی نہ کرسکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments