روہڑی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پرپولیس اہلکار قتل
خلیل پنہور کو ڈیوٹی پرجاتے ہوئے گاؤں لال بخش چنجن میں نشانہ بنایا گیاسکھر میں امن وامان کی صورتحال خراب، چوریاں، ڈکیتیاں روز کا معمول
روہڑی(نمائندہ دنیا)مسلح ملزمان نے ڈیوٹی پر جانیوالے پولیس اہلکار کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرفائرنگ کرکے قتل کردیا، دبر تھانے کی حدود میں گاؤں لعل بخش چھجن کے قریب خلیل پنہور نشانہ بنا، ورثا کے مطابق خلیل پنہور گھر سے ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ راستے میں ملزمان نے اسے روک کر لوٹ مار کی کوشش کی، مزاحمت پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا، پولیس نے مقتول اہلکار کی لاش ضروری قانونی کارروائی کیلئے تعلقہ اسپتال روہڑی منتقل کردی، ضلع سکھر کے مختلف علاقوں میں چوری،ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور مسلسل کارروائی نہ ہونے کے باعث وارداتوں میں اضافہ تشویشناک صورتحال اختیار کررہا ہے۔
اب پولیس اہلکار بھی محفوظ نہیں رہے ، پولیس کے مطابق خلیل پنہور کے قتل کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر کارروائیاں جاری ہیں، پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے سمیت واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے ، شہری اور سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر میں بڑھتی چوری،ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتوں کا سختی سے نوٹس لیا جائے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کیا جائے اور شہریوں سمیت پولیس اہلکاروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments