حیدر آباد:چیکس میں مبینہ ردوبدل، 2بینک ملازمین کیخلاف مقدمہ

حیدر آباد:چیکس میں مبینہ ردوبدل، 2بینک ملازمین کیخلاف مقدمہ

آصف علی، منیجر مبشر پرلاکھوں روپے کے فراڈ کاالزام، متاثرہ شہری کی شکایت پرتحقیقات

حیدر آباد(آئی این پی )حیدرآباد میں بینک چیکس میں ردوبدل کے ذریعے لاکھوں روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے ، چیکس نمبرز میں ردوبدل سے رقم نکلوانے پر دو بینک ملازمین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیل کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ا دارے (یف آئی اے )حیدرآباد زون نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بینک چیکس میں ردوبدل کے ذریعے لاکھوں روپے کے فراڈ کا مکروہ گھٹیا کھیل بے نقاب کر دیا ۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ نجی بینک کے چیکس نمبرز میں جعلسازی کر کے بھاری رقم نکلوانے کے معاملے پر دو بینک ملازمین کے خلاف باضابطہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔بینک کے ٹیلر/ان پٹ آپریٹر آصف علی نے مبینہ طور پر چیکس کے ہندسوں میں ردوبدل کرکے انہیں سسٹم میں پراسیس کیا، جبکہ آپریشن منیجر مبشر علی پر مبینہ طور پر تبدیل شدہ چیکس کی ادائیگی کی اجازت دینے اور اس عمل میں معاونت کا الزام ہے۔

یہ کارروائی شکایت کنندہ محمد ہاشم کی جانب سے موصول ہونے والی درخواست پر کی جانے والی تفصیلی انکوائری کے بعد عمل میں لائی گئی۔یہ فراڈ نجی بینک کی گلاب لغاری برانچ میں پیش آیا، جہاں بینک کے اپنے ہی ملازمین نے مبینہ طور پر اختیارات کا غلط استعمال کیا۔متاثرہ شہری کی شکایت کے مطابق ملزمان نے چالاکی سے 13 بینک چیکس کے نمبرز میں ردوبدل کیا اور جعلسازی کے ذریعے کھاتے سے زائد رقم نکلوائی۔ایف آئی اے کی جانب سے اس گھناؤنے فراڈ میں ملوث دیگر افراد کی تلاش اور مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...