مٹھی میں حادثے کاشکار 4نوجوانوں کی بدین میں تدفین

مٹھی میں حادثے کاشکار 4نوجوانوں کی بدین میں تدفین

شعبان لغاری، مہران لغاری ، ریوشی کولہی موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے لقمہ اجل بنےتفریح کیلئے گئے تھے ، واپسی پر نوکوٹ روڈ پرسانیاسر اسٹاپ کے قریب حادثہ پیش آیا

پنگریو (نمائندہ دنیا)مٹھی میں ٹریفک حادثے کے شکار 4نوجوانوں کو بدین میں سپرد خاک کردیا گیا، ملکانی شریف میں تدفین ہوئی۔ مٹھی کے قریب المناک سڑک حادثے میں لقمہ اجل بننے والے ملکانی شریف کے 4 نوجوانوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد گزشتہ رات دیر گئے آبائی علاقے پہنچا دی گئیں، جہاں تین میتیں ایک ساتھ پہنچنے پر گھروں میں کہرام مچ گیا اور پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں شعبان لغاری، مہران لغاری اور ریوشی کولہی شامل ہیں۔ تینوں نوجوان 14 اگست کو مٹھی شہر کی سیر کے لیے گئے تھے اور واپسی پر مٹھی نوکوٹ روڈ پر سانیاسر اسٹاپ کے قریب موٹر سائیکلوں کے تصادم کا شکار ہوگئے تھے ۔حادثے کے نتیجے میں چاروں نوجوان شدید زخمی ہوئے ، مقامی افراد کے مطابق بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث 3نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

جبکہ چوتھے نے بعد میں دم توڑا، بعد ازاں لاشیں مٹھی سول اسپتال منتقل کی گئیں، جہاں ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد رات گئے ملکانی شریف پہنچائی گئیں دو نوجوانوں کی نماز جنازہ ملکانی شریف میں ادا کی گئی،جبکہ ریوشی کولہی کی آخری رسومات آبائی گاؤں میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستانوں میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ نوجوانوں کی بیک وقت المناک موت کے باعث ملکانی شریف اور گردونواح میں سوگ کی فضا قائم ہے جبکہ لواحقین اور اہل علاقہ غم سے نڈھال ہیں۔ دوسری جانب پنگریو جھڈو روڈ پردوکاریں الٹ گئیں،جس سے خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...