لاڑکانہ:جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کا ایکشن، 10 گرفتار
لاڑکانہ(بیورو رپورٹ)لاڑکانہ پولیس نے 10 جرائم پیشہ گرفتار کرلئے ۔ڈوکری پولیس نے 3 ملزمان منشیات فروش سجاد عرف سجو جلبانی کو ایک کلو سے زائد چرس، گٹکا۔۔۔
سیلر نعمان بگھیو کو 540 گرام گٹکوں سمیت اور چوری کیس میں ملوث و مطلوب ملزم بابر ڈیرو کو چوری لوہے سمیت، باڈہ پولیس نے 2 اشتہاری ملزمان اصغر گودڑائی اور وکیل کھوکھر، آریجا پولیس نے اشتہاری ملزم رمضان لاشاری، دڑی پولیس نے گٹکا سیلر یوسف بروہی کو 200 کلو گٹکوں سمیت، رحمت پور پولیس نے سرگرم ملزم راشد اوڈھو کو بغیر لائسنس پستول اور گولیوں سمیت اور دھامرا پولیس نے حمیر نامی ملزم کو شراب سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ولید پولیس نے قتل کیس میں گرفتار ملزم زاہد مستوئی سے دوران تفتیش آلہ قتل پستول برآمد کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments