حیدر آباد:الرحیم شاپنگ سینٹر، دکانیں کھولنے کی اجازت کاخیر مقدم

حیدر آباد:الرحیم شاپنگ سینٹر، دکانیں کھولنے کی اجازت کاخیر مقدم

پیشرفت دکانداروں کے معاشی مسائل میں کمی، کاروبار کی بحالی کاذریعہ، اسمال ٹریڈرزچھوٹکی گھٹی، الرحیم شاپنگ کا معاملہ کافی عرصے سے تشویش کاباعث بناتھا، سلیم میمن

حیدرآباد (بیورو رپورٹ)چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد سلیم میمن نے وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے کے بعد پولیس کی جانب سے چھوٹکی گھٹی اور الرحیم شاپنگ سینٹر کے تاجروں کو دکانیں کھولنے کی اجازت دینے کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے متاثرہ تاجروں کیلئے حوصلہ افزا پیشرفت قرار دیا۔ انہوں نے متاثرہ تاجروں کو کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ پیشرفت انکے معاشی مسائل میں کمی اور کاروباری سرگرمیوں کی بحالی کا ذریعہ بنے گی۔انہوں نے کہا کہ چھوٹکی گھٹی اور الرحیم شاپنگ سینٹر کا معاملہ کافی عرصے سے تاجروں اور کاروباری برادری کیلئے تشویش کا باعث تھا۔ ان مراکز میں متعدد تاجر کئی دہائیوں سے کاروبار سے وابستہ ہیں اور انکی روزی روٹی، ملازمین اور خاندانوں کا معاشی انحصار انہی کاروباری سرگرمیوں سے وابستہ ہے۔

دکانوں کی بندش سے نہ صرف تاجروں بلکہ انکے ملازمین اور ان سے منسلک خاندانوں کو بھی شدید معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ چیمبر نے اس معاملے پر اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے متعدد مواقع پر متعلقہ حکام اور حکومتِ سندھ کے سامنے تاجروں کا موقف پیش کیا، تحریری مداخلت کی درخواست کی اور قانونی و انتظامی سطح پر ایک منصفانہ اور قابلِ عمل حل کے لیے مسلسل آواز اٹھائی۔ چیمبر نے خصوصاً پولیس ویلفیئر فاؤنڈیشن کی املاک سے متعلق تنازعات میں ایک ایسی پالیسی کی ضرورت پر زور دیا جو قانون، عدالتی احکامات، پولیس ویلفیئر فنڈ کے مفادات اور طویل عرصے سے کاروبار کرنیوالے جائز کرایہ داروں کے مفادات میں توازن قائم کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...