سکھر:فحاشی کے مبینہ اڈے پر چھاپہ، 3 خواتین سمیت 5 ملزمان گرفتار
سکھر (این این آئی)سکھر پولیس کی جانب سے سماجی برائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ آباد نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ مخفی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر تین خواتین سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد خوریز، محمد شعیب، مسماۃ رمشا، مسماۃ صبا اور مسماۃ صدرا شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف فحاشی اور مبینہ عصمت فروشی سے متعلق دفعات کے تحت تھانہ آباد میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے کہا کہ معاشرے میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments