منصور احمد کا صدر ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ
کراچی (آئی این پی) چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے صدر ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی و بلدیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
منصور احمد شیخ نے صدر ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں پیور بلاکنگ، سڑکوں اور فٹ پاتھوں کی تعمیر، صفائی ستھرائی سمیت دیگر بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو کام کے معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ منصور احمد شیخ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا منشور عوام کی خدمت اور عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments