فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی میں 79 ویں یومِ آزادی کی پروقار تقریب

فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی میں 79 ویں یومِ آزادی کی پروقار تقریب

کراچی (سٹی ڈیسک) فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی، فش ہاربر کراچی میں 79 ویں یومِ آزادیِ پاکستان کی مناسبت سے ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا۔۔۔

 جس کے بعد سوسائٹی کے بورڈ روم میں جشنِ آزادی کا کیک کاٹا گیا اور ماہی گیروں میں ایف سی ایس کی ممبر شپ کارڈ کی تقسیم کا آغاز کردیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فشرمینز کوآپریٹیو سوسائٹی کی چیئرپرسن فاطمہ مجید نے قوم اور بالخصوص ماہی گیر برادری کو یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ۔ ماہی گیر برادری اس ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ملکی زر مبادلہ میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ ہماری تمام تر کاوشیں ماہی گیروں کی فلاح و بہبود، ان کے حقوق کے تحفظ اور ان کی زندگیوں میں آسانی لانے کے لیے وقف ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...