عوام کو حق اور انصاف کی جدوجہد کا حصہ بننا ہوگا،پاسبان

عوام کو حق اور انصاف کی جدوجہد کا حصہ بننا ہوگا،پاسبان

کراچی(این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے صدر عبدالحاکم قائدنے گزشتہ روز کورنگی میں جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ مزید برآں سنگر چورنگی سے لے کے پاسبان چوک کورنگی تک ریلی کا اہتمام بھی کیا گیا۔

اس موقع پرپاسبان کراچی کے سینئر رہنما حامد صدیقی، ویمن ونگ کی صدر عزیز فاطمہ سمیت کارکنان اور اہل علاقہ نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور قومی جذبے کا اظہار کیا۔ پاسبان رہنماؤں، ورکرز اورعوام سے خطاب کرتے ہوئے عبدالحاکم قائد نے کہا کہ آزادی کا حقیقی تقاضا یہ ہے کہ عوام اپنے حقوق کے لیے متحد اور منظم ہوں۔ کراچی کے عوام طویل عرصے سے پانی، بجلی، گیس، صحت، تعلیم، روزگار، ٹرانسپورٹ اور بنیادی شہری سہولیات کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ عوام کو اپنے مسائل کے حل کے لیے روایتی سیاست کے بجائے حق اور انصاف کی جدوجہد کا حصہ بننا ہوگا۔ لانڈھی اور کورنگی کے عوام متحد ہوجائیں اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے پاسبان کی جدوجہد میں شامل ہوں۔ عبدالحاکم قائد نے کہا کہ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی عوام کو تقسیم کرنے کے بجائے انہیں ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے ان کے بنیادی حقوق کے حصول کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...