نجی اسپتال کی غفلت سے موت، ہیلتھ کیئر کمیشن کافیصلہ چیلنج

نجی اسپتال کی غفلت سے موت، ہیلتھ کیئر کمیشن کافیصلہ چیلنج

سیشن کورٹ جنوبی نے فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ کیساتھ طلب کرلیامتوفی خواجہ حسین کے بیٹے کاکمیشن پرعدم اطمینان، کیس کے ازسرنو جائزے کا مطالبہ

کراچی(آئی این پی،مانیٹرنگ ڈیسک )نجی اسپتال میں مبینہ غفلت سے مریض کی موت پر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کر دیا گیا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ کیساتھ طلب کر لیا۔ اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں 88 سالہ خواجہ حسین کی مبینہ طور پر ڈاکٹروں کی غفلت سے موت پر بیٹے عارف حسین نے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن میں شکایت درج کروائی تھی، تاہم کمیشن پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مدعی نے عدالت سے رجوع کیا  ۔درخواست گزار نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (جنوبی)سے استدعا کی ہے کہ کیس کا ازسرنو جائزہ لے کر حقائق کی مکمل چھان بین کی جائے اور اسے انصاف فراہم کیا جائے۔

مدعی کا موقف ہے کہ متعلقہ ادارہ نمائشی کارروائی سے آگے نہیں بڑھ سکا، مدعی کے وکلا حشام بن طاہر، ارتضیٰ حبیب اورزبیر احمد ایڈووکیٹ نے عدالت کے روبرو درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاکہ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے ڈاکٹروں کی غفلت پرپردہ ڈالا گیا۔ا نہوں نے موقف میں کہا کہ ہیلتھ کیئر کمیشن ریگولیٹری ادارہ ہے تاہم اسکی جانب سے کلینکل ایکسپرٹ کی رائے کونظر انداز کرکے اس سے ہٹ کرفیصلہ سنایا گیا۔ درخواست گزار نے ہیلتھ کمیشن کو بتایا کہ ڈاکٹروں نے مریض کا جسمانی طبی معائنہ تک نہیں کیا جو کہ شعبہ طب میں بنیادی اور بعض صورتوں میں لازمی پریکٹس ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...