میر رضا کے والدین کو انصاف ملنا چاہیے ،فاروق ستار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ میر رضا کے والدین کو انصاف ملنا چاہیے۔
گزشتہ روز شارع فیصل پر ریلی کے دوران بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستارنے کہا کہ ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہوجاتے ہیں بدنام، وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا، میر ہم شرمندہ ہیں تیرے قاتل زندہ ہیں، اگر میر رضا کے انصاف کے حصول میں تاخیر ہوئی تو پورا کراچی شارع فیصل پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میر رضا کے قتل کی شفاف تحقیقات کرکے اصل حقائق سامنے لائے جائیں اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے ،واقعے کی تحقیقات میںکسی قسم کی غفلت یا تاخیر نہ کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ مقتول کے اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments