گرومندر کے قریب موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
کراچی (اے پی پی)جمشید کوارٹرز پولیس نے گرومندر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے سرقہ شدہ موٹر سائیکل نمبر برآمد کرلی۔
ہفتہ کو ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عدیل خان ولد ناصر خان اور بلال احمد ولد محمد احمد شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کو ضابطے کے تحت گرفتار کرکے مزید تفتیش کیلئے اے وی ایل سی حکام کے حوالے کردیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments