لاڑکانہ، پڈعیدن میں مبینہ مقابلے ، 3ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

لاڑکانہ، پڈعیدن میں مبینہ مقابلے ، 3ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

لاڑکانہ، پڈعیدن (نمائندگان)لاڑکانہ پولیس نے مبینہ مقابلے میں ڈاکو سعید عرف ملکی کھکھرانی کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔۔۔

ابتدائی تفتیش اور حاصل معلومات کے مطابق مذکورہ ملزم متعدد مقدمات اور سنگین جرائم میں ملوث ہے ، فرار جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا ہے ۔ ادھر پڈعیدن پولیس کے مطابق بھریا روڈسنیاری اسٹاپ کے قریب رہزن سجاد علی ولد غلام عباس سولنگی کو پولیس مقابلہ کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ،پولیس ذرائع کے مطابق گشت پر مامور پولیس پر رہزنوں نے فائرنگ کی ، جوابی فائرنگ میں ایک رہزن کو زخمی حالت میں اسلحے سمیت گرفتار کر لیا، دیگر رہزن فرار ہوگئے ، رہزن ڈکیتی، چوری کے مقدمات میں پولیس کومطلوب تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...