لاڑکانہ، سجاول میں قتل کے 4مجرموں کوسزائے قید وجرمانہ
ماڈل کورٹ لاڑکانہ نے اختیار علی کوعمر قید، 6لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائیسجاول میں جمن، مصطفی، کریم بخش کو35،35سال قید،25،25لاکھ جرمانہ
لاڑکانہ، سجاول (نمائندگان)لاڑکانہ کی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نے قاتل کو عمر قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی، اس سلسلے میں عدالت میں سال 2020ء کے دوران نوڈیرو تھانے کی حدود گاؤں پنجودیرو میں گھریلو ناچاقی پر قتل دودو خان شیخ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جہاں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے اختیار علی شیخ کو عمر قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی، اس حوالے سے واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی غلام سرور شیخ کی مدعیت پر اختیار، سدھیر اور نعیم شیخ سمیت 2 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا، جس میں پولیس نے اختیار شیخ کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا۔
آج ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم اختیار شیخ کو عمر قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ سجاول کے فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج سید اعجاز علی شاہ کی عدالت نے قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے تین مجرموں کو مجموعی طور پر 35،35 سال قید بامشقت اور 25،25 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ملزمان جمن ولد محمد صدیق جاکھرو، مصطفیٰ عرف مٹھل ولد فقیر محمد جاکھرو اور کریم بخش عرف کارو ولد میر محمد جاکھرو کے خلاف تھانہ سجاول میں ایف آئی آر نمبر 85/2022 درج کی گئی تھی، جس میں ان کیخلاف قتل اور اقدامِ قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ چلایا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments