محراب پور کی نہر میں گرکر 2کمسن بھائی جاں بحق

محراب پور کی نہر میں گرکر 2کمسن بھائی جاں بحق

عمریں3اور 5سال، کھیلتے ہوئے گرے، ٹرین سے کٹ کرخاتون چل بسیحادثات میں متعدد افراد زخمی، سجاول میں سانپ کے ڈسنے سے 2اموات

محراب پور، سجاول (نمائندگان)محراب پور کے نواحی گاؤں جالندھری میں اسد آرائیں کا 5 سالہ عبدا لرحیم آرائیں اور 3 سالہ محمد ارحم آرائیں گھر کے قریب سے گزرنے والی گودو نہر میں ڈوب گئے ، ذرائع کے مطابق دونوں کمسن کھیلتے ہوئے نہر میں گر گئے ، نہر پختہ ہونے سے نکل نہ سکے اورڈوب کر جاں بحق ہوگئے ، مقامی افراد نے نہر سے لاشیں نکال کر ورثاء حوالے کر دیں۔ دوسری جانب ریلوے پھاٹک کے پاس ٹرین کی زد میں 49 سالہ مسمات مجیداں آرائیں زوجہ جاوید آرائیں آکر جاں بحق ہوگئی، پولیس کے مطابق خاتون وارڈ نمبر 2 عیدگاہ محلہ کی رہائشی تھی۔ جبکہ ہالانی تھانے کی حدود میں مرزا پور کے پاس روہڑی کینال سے اڈھیر عمر شخص کی لاش ملی ہے ، پولیس کے مطابق لاش کی شناخت قائم الدین نانگراج کے نام سے ہوئی ہے جو ہالانی شہر کا رہائشی تھا۔

کوٹری کبیر میں قومی شاہراہ پر سچل پٹرول پمپ کے پاس روڈ پار کرتے نامعلوم نوجوان کار کی ٹکر لگنے سے زخمی ہوگیا، اکری تھانے کی حدود میں مہران ہائی وے پر لاریب ہوٹل کے پاس کار اور وین میں تصادم میں ڈرائیور سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ دریں اثنا سجاول میں سانپ کے ڈسنے کے دو مختلف واقعات میں کمسن بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ، نواحی گاؤں خاکو کنڈرا میں 12 سالہ لقمان ولد عالم کنڈرا کو سانپ نے ڈس لیا، جسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال سجاول منتقل کیا گیا، جہاں ویکسین لگانے کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکا۔ دوسرے واقعے میں چوہڑجمالی کے گاؤں جونگو جلبانی کا 38 سالہ قاسم ماندھریو سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہوگیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...