لاڑکانہ:مبینہ مقابلے میں زخمی ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمدگی کا دعویٰ

لاڑکانہ:مبینہ مقابلے میں زخمی ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمدگی کا دعویٰ

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ)لاڑکانہ پولیس نے مبینہ مقابلے میں ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 ایس ایس پی لاڑکانہ احمد فیصل چودھری کے مطابق تھانہ حیدری کی حدود جمالی لاڑو والے علاقے میں گشت پر مامور پولیس نے واردات کی نیت سے کھڑے ڈاکوؤں کو ناپاک مقاصد میں ناکام بنا دیا، مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں پستول سمیت گرفتار کرلیا ہے، جس کی شناخت عبدالستار کلہوڑو کے نام سے ہوئی ہے ، ابتدائی تفتیش اور حاصل کردہ معلومات کے مطابق مذکورہ ڈاکو متعدد مقدمات اور سنگین جرام میں ملوث ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...