باندھی میں مبینہ غیر قانونی ٹول پلازہ کاکام دوبارہ شروع

باندھی میں مبینہ غیر قانونی ٹول پلازہ کاکام دوبارہ شروع

تعمیراتی سامان رکھنے سے ٹریفک روانی متاثر، شہریوں میں تشویش کی لہرشہریوں اور ٹرانسپورٹروں میں بے چینی پھیل گئی ، احتجاج کی تیاری کرلی

باندھی (نامہ نگار)باندھی میں مبینہ غیر قانونی ٹول پلازہ کے قیام کا کام ایک بار پھر شروع کیے جانے پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑگئی۔ سڑک پر تعمیراتی سامان، اینٹیں اور دیگر رکاوٹیں رکھ کر کام جاری رکھنے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے اور حادثات کے خدشات میں بھی اضافہ ہوگیا۔مقامی شہریوں کے مطابق مذکورہ مقام پر دوبارہ ٹول پلازہ کے قیام کی سرگرمیاں شروع ہونے سے شہریوں اور ٹرانسپورٹرز میں بے چینی پھیل گئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر ٹول پلازہ کے قیام سے متعلق تمام قانونی تقاضے اور باقاعدہ منظوری موجود ہے تو متعلقہ انتظامیہ اس کی مکمل وضاحت کرے، جبکہ اگر منصوبہ غیر قانونی یا غیر منظور شدہ ہے تو فوری طور پر تعمیراتی کام بند کرایا جائے۔

مرکزی شاہراہ پر تعمیراتی سامان اور اینٹیں رکھنے سے گاڑیوں کی آمدورفت میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں، جبکہ رات کے اوقات میں مناسب حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی صورت میں کسی بھی وقت بڑا حادثہ ہوسکتا ہے ۔ٹرانسپورٹرز نے بھی مطالبہ کیا کہ شاہراہ پر ٹریفک کی روانی کویقینی بنایا جائے اور مسافروں و ڈرائیوروں کو غیر ضروری مشکلات سے بچایا جائے ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، محکمہ ہائی ویز اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ باندھی میں ٹول پلازہ کے کام کا فوری نوٹس لے کر موقع کا معائنہ کیا جائے ، منصوبے کی قانونی حیثیت واضح کی جائے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر مطالبات پر فوری کارروائی نہ کی گئی تو وہ احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہونگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...