حیدر آباد:2گوداموں پرچھاپے ، 323کارٹن زائد المیعاد بسکٹ برآمد
حیدر آباد(بیورو رپورٹ)ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید نور، سندھ فوڈ اتھارٹی افسران اور انٹیلی جنس بیورو کی مشترکہ کارروائی میں 2 گوداموں پر چھاپے مار کر 323 کارٹن زائد المیعاد بسکٹ برآمد کرلیے گئے۔
ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کہ مطابق لیاقت کالونی میں انور ڈسٹری بیوشن کے گودام سے تقریباً 210 کارٹن جن کی مالیت تقریباً 10 لاکھ روپے ہے ، برآمد ہوئے ، جبکہ ہیر آباد میں اے آر ٹریڈرز کے گودام سے 5 لاکھ 65 ہزار مالیت کے مزید 113 کارٹن زائد المیعاد بسکٹ برآمد ہوئے، حکام کے مطابق برآمد اشیا کو ربیع الاول کے دوران نیاز اور دیگر عوامی اجتماعات میں تقسیم یا فروخت کیے جانے کا خدشہ تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments