شہداد پور:اسکول کی خستہ حالی سے 500طلبا خطرے میں
شجاع جکھرو اسکول کی عمارت بوسیدہ، طلبا کھلے آسمان تلے دھوپ میں بیٹھنے پرمجبور
شہداد پور (نمائندہ دنیا)شجاع جکھرو اسکول کی خستہ حال عمارت 500 سے زائد طلبہ کے لئے خطرہ بن گئی، شہدادپور برہون روڈ پر واقع شجاع جکھرو اسکول کی خستہ حالی نے تعلیمی نظام پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے ۔ اسکول میں 500 سے زائد طلبہ زیرِ تعلیم ہیں، تاہم افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ کئی سال گزرنے کے باوجود اسکول کی عمارت کی حالت انتہائی مخدوش ہے ۔اسکول کی چھت کا پلستر آئے روز گرنے کے باعث طلبہ اور اساتذہ کی زندگیوں کوخطرات لاحق ہیں، جبکہ عمارت مخدوش ہونے کے باعث متعدد طلبہ عمارت سے باہر کھلے آسمان تلے شدید دھوپ میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ خستہ حال عمارت کسی بھی وقت بڑے ناخوشگوار واقعے کا سبب بن سکتی ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت اور صوبائی وزیرِ تعلیم سردار شاہ سے مطالبہ کیا کہ عمارت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسے جلد تعمیر کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments