ملک فیاض کے جسمانی ریمانڈ کے حصول کی تیسری کوشش بھی ناکام

ملک فیاض کے جسمانی ریمانڈ کے حصول کی تیسری کوشش بھی ناکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل کے دفتر پر فائرنگ کے مقدمے میں گرفتار سابق چیئرمین ڈی ایم سی جنوبی ملک فیاض کے جسمانی ریمانڈ کے حصول کی پولیس کی تیسری کوشش بھی ناکام ہوگئی۔

 سیشن عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست مسترد کردی۔ سیشن جج کراچی جنوبی ظہور احمد ہکڑو نے قرار دیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے پولیس کسٹڈی ریمانڈ مسترد کرنے کے فیصلے میں مداخلت کی کوئی وجہ موجود نہیں، لہٰذا نظر ثانی درخواست میں کوئی میرٹ نہیں اور اسے مسترد کیا جاتا ہے۔ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ بوٹ بیسن میں مقدمہ درج کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...