بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق، نو عمر لڑکا زخمی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)لانڈھی مرتضٰی چورنگی ملیر ندی کے قریب بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں ایک شخص جاں بحق جبکہ نوعمر لڑکا زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لانڈھی مرتضٰی چورنگی ملیر ندی کے قریب تیز رفتار بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر کا حادثہ پیش آیا جس میں موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق جبکہ نوعمر لڑکا زخمی ہوگیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے جناح اسپتال منتقل کی۔ایس ایچ او شرافی گوٹھ شاہد تاج نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے جائے وقوعہ سے بس اور متوفی کی موٹر سائیکل کو اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا ہے ۔ا نہوں نے مزید بتایا کہ متوفی مانسہرہ کالونی کا رہائشی تھا جبکہ پولیس فرار ہونے والے ڈرائیور کو تلاش کر رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments