پولیس ویلفیئر انچارج کے اسپتالوں کے دورے

پولیس ویلفیئر انچارج کے  اسپتالوں کے دورے

کراچی(این این آئی)ویلفیئر انچارج کراچی پولیس آفس انسپکٹر شرافت خان نے سب انسپکٹر محمد شاہد کے ہمراہ الابراہیم آئی ہسپتال، الطبری جنرل ہسپتال، ڈاؤ ہسپتال اور میمن ہسپتال کے اچانک دورے کیے اور۔۔۔

 پولیس افسران و اہلکاروں اور ان کے اہلِ خانہ کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے زیر علاج اہلکاروں کی خیریت دریافت کی اور انہیں فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔انسپکٹر شرافت خان نے تمام فوکل پرسنز کو ہدایت کی کہ افسران و اہلکاروں اور اہلِ خانہ کو مؤثر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...