نصیر آباد:فوڈ انسپکٹر کیخلاف رائس ملرز کادھرنا، روڈ بلاک، ٹریفک جام
نصیرآباد (نامہ نگار)سندھ بلوچستان رائس ملرز ایسوسی ایشن کی کال پر سیکڑوں رائس ملرز نے محکمہ خوراک اور۔۔۔
فوڈ انسپکٹر بشیر مینگل کی مبینہ بے ضابطگیوں کیخلاف انڈس ہائی وے پر ٹائر جلا کر دھرنا دیا، جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی، اس موقع پر رہنماؤں نے الزام لگایا کہ محکمہ خوراک بغیر کسی جواز کے رائس ملرز کے کارخانوں پر چھاپے مار کر گندم اور دیگر غلہ لے جاتا ہے اور مل مالکان کیخلاف بھی کارروائی کی جاتی ہے ، انہوں نے فوڈ انسپکٹر بشیر مینگل کی جانب سے باڈہ میں کارخانے سے زبردستی گندم لینے کی کوشش کے معاملے کو ناانصافی قرار دیتے ہوئے حکومت سندھ سے فوڈ انسپکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments