میر تقی میر کی شہرئہ آفاق تصنیف ‘‘نکات الشعراء’’ کا اردو ترجمہ شائع
کراچی(سٹی ڈیسک)اردو تذکرہ نگاری کی تاریخ میں بنیادی اور منفرد مقام رکھنے والی عظیم ادبی تصنیف ‘‘نکات الشعراء’’ کا اردو ترجمہ شائع ہوگیا ہے ۔۔۔
معروف شاعر میر تقی میر کی اس اہم تصنیف کو اردو تذکرہ نگاری میں نقشِ اوّل کی حیثیت حاصل ہے ۔ اس کتاب کی اشاعت اردو ادب کے طلبہ، محققین، اساتذہ اور ادب سے وابستہ حلقوں کے لیے ایک اہم علمی و تحقیقی پیش رفت قرار دی جارہی ہے ۔‘‘نکات الشعراء’’ کا اردو ترجمہ معروف محقق اور دانشور ڈاکٹر پروفیسر محمد ایوب قادری نے کیا ہے جن کی علمی و تحقیقی خدمات اردو ادب اور تاریخ کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتی ہیں۔کتاب کی تدوین و تزئین میں پروفیسر سعید حسن قادری کی عرق ریزی اور علمی کاوش بھی شامل ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments