عامر لیاقت ویڈیوز لیک کیس، گواہ بیان سے منحرف، دیگر کے وارنٹ جاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں استغاثہ کے گواہ کا اپنے بیان سے منحرف ہوگیا۔۔۔
عدالت نے عدم حاضری پر مقدمے کے دیگر گواہان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے ۔ مقدمے کی سماعت کے دوران ملزمہ دانیہ شاہ اپنے وکیل لیاقت گبول ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ ملزمہ کے وکیل نے گواہ مقصود کے بیان پر جرح مکمل کی۔ دوران جرح گواہ مقصود نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائے گئے اس کے بیان کو اسے پڑھ کر نہیں سنایا گیا تھا۔ ایف آئی اے نے اس سے سادہ کاغذ پر دستخط لیے تھے ۔ گواہ نے بیان دیا کہ یاسر شامی نے اس کی موجودگی میں دانیہ شاہ کا کوئی انٹرویو ریکارڈ نہیں کیا تھا۔ وہ کبھی لودھراں نہیں گیا اور نہ ہی اس کے سامنے دانیہ شاہ نے یاسر شامی کو کوئی ویڈیوز فراہم کی تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments