جماعت اسلامی کادھرنا جاری، اجتماع میں سیرت کانفرنس

جماعت اسلامی کادھرنا جاری، اجتماع میں سیرت کانفرنس

12ربیع الاول کی مناسبت سے انعقاد، علما، تاجروں سمیت دیگر کی شرکتنبی کریم ؐ پیغمبر انقلاب، رائج نظام کوزمیں بوس کردیا، اسامہ رضی، خطاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کا دھرنا جمعرات کو 12ویں دن بھی جاری رہا، بدھ 12ربیع الاول کو دھرنے میں عظیم الشانسیرت النبی ؐ کانفرنس ہوئی جس میں شہر بھر سے علما، تاجروں سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، کانفرنس رات گئے تک جاری رہی۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی نے سیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ نبی کریم ؐ پیغمبر انقلاب تھے اورانہوں نے انقلاب برپاکیا۔ انقلاب کامطلب ہے کہ رائج الوقت نظام کوزمین بوس کردیا جائے ۔شہادت حق اصلاً حکمران وقت کے سامنے کلمہ حق بلند کرنا حق اورسچ کی جدوجہد ہے ۔ جماعت اسلامی اسی کی جدوجہد کررہی ہے ۔موجودہ نظام ناکام ہوچکا،پاکستان کوایک ایسے نئے نظام کی ضروت ہے جس میں کلمہ کی حکمرانی ہو اور کسی خاص طبقہ کی اجارہ داری نہ ہو۔ پٹرولیم لیوی ظلم کے نظام کی ایک شاخ ہے ، اصل جڑ نظام کے اندر پیوست ہے ۔احتجاج کرنا جمہوری و آئینی حق ہے اور جواس حق سے عوام کو روکے گا وہ سبق ضرور حاصل کرلے گا۔علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے گورنر ہاؤس پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پمز اسپتال کے سانحے میں بھی وہی ہوا جو سانحہ گل پلازہ میں ہوا، کوئی الارم سسٹم نہیں تھا، ایم کیو ایم کے مصطفیٰ کمال رعونت کا مظاہرہ کررہے ہیں، انہیں تواخلاقی طورپر استعفیٰ دے دینا چاہئے ۔اندوہناک سانحہ جس میں 14 معصوم جانیں گئیں لیکن وفاقی حکومت میں شامل مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی میں بیان بازی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...