سیرت طیبہ اور قرآن و اہلبیت کی روشنی میں زندگی گزاری جائے ،علامہ انورعلی ودیگر
کراچی (سٹی ڈیسک)محفلِ مرتضیٰ میں 34 واں سالانہ جشن میلاد النبی ؐو اتحاد بین المسلمین کا پہلا جلسہ شب 12 ربیع الاول بروز منگل کو منعقد ہواجس کی میز بانی علی مرچنٹ نے کی جب کہ تلاوت کلام پاک قاری شکورعلی نے پیش کی۔۔۔
تقریب میں تمام مکاتب فکر کے علماء، دانشور، شعراء و نعت خواں حضرات شریک ہوئے ۔اس موقع پر علامہ انورعلی نجفی ، مولا نا اصغر درس،شاہد شیرعلی، شیخ مصطفی شفقت حسین احمدنگر والا ،ڈاکٹر علامہ شاہ فیروزالدین رحمانی اورمفتی عبد الباسط درانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیرت طیبہ اور قرآن و اہلبیت کی روشنی میں زندگی گزاری جائے ،آپؐ نے انسانیت کو جینے کاسلیقہ سکھایا، آپ ؐکی محبت ایمان کا حصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ دین کی حقیقی تعلیمات کو سمجھتے ہوئے باہمی یکجہتی، رواداری اور برداشت کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے ۔ قاری وحید ظفر قاسمی،حسین مصطفیٰ بھائی شاہ جا پور والا اور نعیم حذیفہ بھائی کراچی والا نے نعت رسول مقبول پیش کیں۔ بعد ازاں صاحب زادہ شاہ حسین الدین رحمانی نے درود و سلام پیش کیا ۔تقریب میں علماء و معززین اور اکابرین کو اعزازی شیلڈز بھی دی گئیں۔ بعد ازاں محفل مرتضیٰ کے اراکین نے مہمانوں اور شرکائے محفل کا شکریہ ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments