اساتذہ بھی محفوظ نہیں رہے ،جامعہ کراچی کے احاطے میں چوری کی واردات
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)جامعہ کراچی کے احاطے میں چوری کی واردات پیش آئی جہاں اساتذہ بھی محفوظ نہ رہ سکے ۔تفصیلات کے مطابق شعبہ ہیلتھ اینڈ فزیکل کے چیئرمین ڈاکٹر باسط کی گاڑی کے شیشے توڑ کر نامعلوم افراد سامان لے اڑے۔
ڈاکٹر باسط کے مطابق وہ نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے گئے ہوئے تھے کہ اس دوران ملزمان نے گاڑی کے شیشے توڑ کر موبائل فون اور پرس چوری کرلیا، جس میں اہم دستاویزات بھی موجود تھیں۔متاثرہ استاد کا کہنا ہے کہ واقعے سے یونیورسٹی انتظامیہ اور متعلقہ تھانے کو آگاہ کر دیا گیا ہے ، جبکہ انتظامیہ کے مطابق تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر سی سی ٹی وی کیمرے موجود تو ہیں، تاہم وہ متاثرہ گاڑی کی حدود کو کور نہیں کرتے ۔دوسری جانب جامعہ کراچی میں سکیورٹی صورتحال پر بھی سوالات اٹھ گئے ہیں۔ ایک سیکیورٹی گارڈ کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ اعتراف کرتا سنائی دیتا ہے کہ وہ ڈیوٹی پر موجود نہیں تھا۔اس انکشاف کے بعد جامعہ میں سیکیورٹی انتظامات پر سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments