گٹر میں گرکر جاں بحق بچی کے والدین کو ڈیڑھ کروڑ ادائیگی کاحکم
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینئر سول جج غربی نے کیماڑی میں گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والی 8 سالہ بچی کے والدین کی جانب سے دائر معاوضے کے دعوے کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے بچی کے والدین کو ڈیڑھ کروڑ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ درخواست گزاروں کے وکیل فرخ عثمان ایڈووکیٹ کے مطابق واقعہ شیر محمد ولیج، ماڑی پور روڈ پر پیش آیا تھا، جہاں 8 سالہ بچی حبیبہ گھر سے باہر کھیلنے کے لیے گئی تھی۔ وکیل کے مطابق بچی کے گھر واپس نہ پہنچنے پر تلاش شروع کی گئی، تاہم دو روز بعد بچی کی لاش علاقے میں موجود ایک گٹر سے ملی۔ گٹر کا ڈھکن غائب تھا، جس کے باعث بچی اس میں گر گئی تھی۔ فرخ عثمان ایڈووکیٹ نے بتایا کہ بچی کے جاں بحق ہونے کا واقعہ 2021 میں پیش آیا تھا۔ درخواست میں واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور حکومت سندھ کو فریق بنایا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments