پنگریو:بارہویں کی طالبہ کوہراساں کرنے پر2افراد کیخلاف مقدمہ

پنگریو:بارہویں کی طالبہ کوہراساں کرنے پر2افراد کیخلاف مقدمہ

پنگریو (نمائندہ دنیا ) پنگریو کے وارڈ نمبر 2 میں بارہویں جماعت کی طالبہ عروسہ کھوسو کو مبینہ طور پر تنگ اور ہراساں کرنے کے معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا۔۔۔

 طالبہ کے والد حسین بخش کھوسو کی فریاد اور پولیس تحقیقات کے بعد پنگریو پولیس نے دو نامزد افراد جنید کھوسو اور سرفراز کھوسو کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، تاہم مقدمہ درج ہونے کے باوجود دونوں ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے۔ طالبہ کے اہل خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ مبینہ طور پر ہراساں کرنے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا جائے اور طالبہ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...