کورنگی میں تاجر سے ڈکیتی کی واردات ڈاکو 2کروڑ سے زائد لوٹ کر فرار
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کورنگی ڈیڑھ نمبر پر تاجر سے ڈکیتی کی واردات کے دوران کار اور موٹر سائیکل پر سوار ڈاکو 2 کروڑ روپے سے زائد لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تاجر اپنے ڈرائیور اور سکیورٹی گارڈ کے ساتھ رقم جمع کروانے جا رہا تھا۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان سکیورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی چھین کرلے گئے جب کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان سفید کار اور اس کے پیچھے دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے ۔پولیس کے مطابق متاثرہ تاجر نے واقعے کا مقدمہ درج نہیں کرایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments