میرپور خاص:سینٹرل جیل میں آگ سے بچاؤ، حفاظتی انتظامات کی مشق

میرپور خاص:سینٹرل جیل میں آگ سے بچاؤ، حفاظتی انتظامات کی مشق

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)ترجمان کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سینٹرل جیل میں ناگہانی آگ سے بچاؤ اور حفاظتی انتظامات کے حوالے سے کامیاب مشق کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس میں قیدیوں کو ہنگامی صورتحال کے دوران ناگہانی آگ سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کے حوالے سے تربیت فراہم کی گئی۔ مشق میں فائر بریگیڈ، پاکستان رینجرز، ریسکیو 1122، محکمہ صحت، سول ڈیفنس، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی اور اپنا کردار ادا کیا۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے قیدیوں کو ناگہانی آگ سے بچاؤ، آگ پر قابو پانے اور ہنگامی صورتحال میں حفاظتی اقدامات کے حوالے سے عملی مشق بھی کروائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...