پٹرول، ڈیزل قیمتوں میں مسلسل اتارچڑھاؤ ناقابل قبول، تاجر رہنما

پٹرول، ڈیزل قیمتوں میں مسلسل اتارچڑھاؤ ناقابل قبول، تاجر رہنما

روزانہ تبدیلی سے چھوٹے تاجروں، صنعتکاروں، ٹرانسپورٹرز کابجٹ مشکل، سلیم میمنایسا موثر نظام بنایا جائے کہ عالمی منڈی کابوجھ عوام، کاروباری طبقے پرنہ پڑے ، بیان

حیدر آباد (بیورو رپورٹ)چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد سلیم میمن نے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤکوناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی نے چھوٹے تاجروں، صنعتکاروں، ٹرانسپورٹرز اور عام شہریوں کیلئے کاروباری اور گھریلو بجٹ بنانا مشکل بنا دیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عالمی منڈی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا موثر اور متوازن نظام بنایا جائے جس کے ذریعے بین الاقوامی قیمتوں کے شدید اتار چڑھا کا پورا بوجھ براہِ راست پاکستانی عوام اور کاروباری طبقے پر منتقل نہ ہو۔ صدر چیمبر نے بیان میں کہا اصل مسئلہ صرف قیمت کا بڑھنا نہیں بلکہ قیمتوں میں غیر یقینی اور مسلسل اتار چڑھا ہے۔

ایک تاجر آج جس قیمت پر مال خریدتا ہے ، اسے یہ معلوم نہیں ہوتا کہ کل اس مال کی ترسیل، خام مال یا ٹرانسپورٹیشن کی لاگت کیا ہوگی۔ صنعتکار کیلئے پیداواری لاگت کا درست تخمینہ لگانا مشکل ہو گیا، جبکہ ٹرانسپورٹر بھی اپنے کرائے طے کرتے ہوئے غیر یقینی کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھنے کا اثر صرف پٹرول پمپ تک محدود نہیں رہتا۔ اس کا براہِ راست اثر خام مال کی ترسیل، تیار مال کی نقل و حمل، فیکٹریوں کے جنریٹرز، زرعی مشینری، گوداموں، ڈسٹری بیوشن، مارکیٹ تک رسائی اور ملازمین کی آمدورفت تک پہنچتا ہے ۔ نتیجتاً پیداواری لاگت بڑھتی ہے ، پھر ہول سیل اور ریٹیل قیمتیں بڑھتی ہیں اور آخرکار اس کا بوجھ عام صارف کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...