میرپور خاص:انٹر بورڈز کمیشن نے امتحانی اصلاحات کی منظوری دیدی

میرپور خاص:انٹر بورڈز کمیشن نے امتحانی اصلاحات کی منظوری دیدی

رٹنے کے بجائے طلبا کی فہم، علم، تنقیدی سوچ، عملی صلاحیتیں جدید خطوط پراستواربورڈز کے درمیان فرق کم، یکساں امتحانی معیار کیلئے رہنما اصول مرتب ہونگے ، اعلامیہ

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)انٹر بورڈز کوآرڈی نیشن کمیشن (آئی بی سی سی) کے 184ویں اجلاس میں ملک کے امتحانی نظام میں اہم اصلاحات کی منظوری دیتے ہوئے طلبہ کی محض رٹنے کی صلاحیت کے بجائے ان کی فہم، علم، تنقیدی سوچ اور عملی صلاحیتوں کو جانچنے کیلئے امتحانی طریقہ کار کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کیا گیا،آئی بی سی سی کا اجلاس ایگزیکٹیو ڈائریکٹر غلام علی ملاح کی زیرصدارت مری میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے امتحانی نظام میں یکسانیت، شفافیت اور معیار بہتر کیلئے متعدد اہم اقدامات کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امتحانی بورڈز کے درمیان طریقہ کار میں موجود فرق کم کرنے اور قومی سطح پر یکساں امتحانی معیار قائم کرنے کیلئے نظری و عملی امتحانات کا مشترکہ قومی کیلنڈر تیار کرنے اور عملی امتحانات کے لیے مشترکہ رہنما اصول مرتب کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے ، اعلامئے کے مطابق نئی پالیسی میں 10 نکاتی گریڈنگ سسٹم متعارف کرایا گیا جس کا نفاذ 2026ء کے سالانہ امتحانات سے مرحلہ وار شروع کیا گیا، میرپورخاص سمیت سندھ کے تعلیمی بورڈز میں بھی امتحانی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا عمل جاری ہے ، چیئرمین تعلیمی بورڈ میرپورخاص کرنل (ر) ڈاکٹر سید علمدار رضا کی قیادت میں بورڈ بھی طلبہ کے امتحانی معیار، شفافیت اور تعلیمی نظام میں بہتری کے حوالے سے اہم کردار ادا کررہا ہے ، آئی بی سی سی کی جانب سے ملک بھر کے بورڈز میں یکساں امتحانی معیار کے قیام کو تعلیمی شعبے میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...