شاہین فورس سے مقابلے میں ہلاک ملزمان کی شناخت،جرائم کاریکارڈسامنے آگیا

شاہین فورس سے مقابلے میں ہلاک ملزمان کی شناخت،جرائم کاریکارڈسامنے آگیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شاہین فورس تیموریہ کے خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہونے تین ملزمان کی شناخت ہو گئی،سنگین نوعیت کے متعدد جرائم کا ریکارڈ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کی رات روز شاہین فورس تیموریہ کا خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ پولیس مقابلہ ہوا، تھا جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین ملزمان ہلاک ہوئے تھے ۔ہلاک ملزمان کی شناخت عزیز الرحمن عرف شمّو ولد حبیب الرحمن، اکبر علی ولد غلام سرور اور فیصل رضا ولد محمد صادق کے نام سے ہوئی ہے ۔ابتدائی تفتیش کے دوران ہلاک ملزمان کا کرمنل ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے ، جس کے مطابق ملزمان ڈکیتی، پولیس مقابلہ، غیر قانونی اسلحہ، منشیات اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں۔ملزمان کے دیگر جرائم سے متعلق مزید ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...