محکمہ نارکوٹکس کنٹرول ونگ کی کارروائی،ٹریلر سے کروڑوں کی چرس وآئس برآمد
کراچی (اے پی پی)صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر محکمہ نارکوٹکس کنٹرول ونگ غربی نے گزشتہ شب خفیہ اطلاع پر ناردرن بائی پاس پر کارروائی کے دوران ایک ملزم محمد صدیق کو گرفتارکرکے ٹرالر سے کروڑوں روپے مالیت کی 102کلو سے زائد اعلی کوالٹی کی چرس اور 9کلو آئس (میتھمفیٹامائن) برآمد کرلی۔
جاری اعلامیہ کے مطابق منشیات کو انتہائی مہارت کے ساتھ ٹریلر/ کنٹینر کے خفیہ حصوں میں چھپایا گیا تھا۔ محکمہ نارکوٹکس کنٹرول ونگ نے منشیات اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے ٹریلر نمبر TLK-038اور برآمدشدہ منشیات کوضبط کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک میں ملوث دیگر ملزمان کے خلاف کارروائی کیلئے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔ منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے پر صوبائی وزیر نے نارکوٹس کنٹرول ونگ ضلع غربی کی چھاپہ مار ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments