نوجوان پر تشدد کیس،ملزم کی غیر حاضری پرعدالت برہم

نوجوان پر تشدد کیس،ملزم کی غیر حاضری پرعدالت برہم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کے مقدمے میں ملزمان ارتضیٰ، ابراہیم اور علی فیصل کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی۔

 عدالت نے غیر حاضر ملزم ارتضیٰ کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ سماعت کے دوران ملزم ارتضیٰ عدالت میں پیش نہیں ہوا، جس پر معاون وکیل نے ملزم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔عدالت نے ملزم کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ ارتضیٰ آئندہ سماعت پر اپنی حاضری یقینی بنائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...