حیدرآباد:مسلح افراد کا محاصرہ کر کے گاؤں پرحملہ،5 افراد زخمی ق
حیدرآباد (بیورورپورٹ) واڑنکی وسی میں مسلح افراد نے گاؤں کے داخلی و خارجی راستے بند کر کے محاصرہ کر لیا اور گھروں سے باہر نکلنے والے شہریوں پر حملہ کر دیا۔
کلہاڑیوں کے وار سے 5 افراد شدید زخمی ہوئے ، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔متاثرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ حملے میں ظہیر لغاری، محراب، بابر اور ان کے دیگر ساتھی ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کھلے عام آزاد گھوم رہے ہیں اور گاؤں والوں کو مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے ، جبکہ ہٹڑی پولیس کا رویہ انتہائی سست اور قابل مذمت ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں۔متاثرین اور دیہاتیوں نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کا فوری نوٹس لے کر نامزد ملزمان کو گرفتار اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments