محراب پور:صحافیوں نے ڈاکٹر کی جگہ ڈیوٹی دینے والا ملازم پکڑلیا
محراب پور (نمائندہ دنیا) صحافیوں نے ڈاکٹر کی جگہ ڈیوٹی دینے والے اسپتال ملازم کو پکڑ لیا، محکمہ صحت نے معطل کر دیا، تحقیقات شروع۔
ٹھارو شاہ کے سرکاری اسپتال میں صحافیوں نے ڈاکٹر فرمان عالمانی کی جگہ ڈاکٹر بن کر ڈیوٹی دینے والے اسپتال ملازم انور علی عالمانی کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ جعلی ڈاکٹر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ صحت نے ملازم کو معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر اسپتال کے بجائے نجی کلینک میں بیٹھے رہتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments